ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / تمام سیکولر جماعتوں کو متحد کریں ملائم سنگھ یادو

تمام سیکولر جماعتوں کو متحد کریں ملائم سنگھ یادو

Sat, 05 Nov 2016 18:37:54  SO Admin   S.O. News Service

ملک کوتوڑنے والی حکومت سے نجات ملک کے مفادمیں ہے؍اجیت سنگھ نے لوک سبھاالیکشن میں وسیع سیکولراتحادکی وکالت کی

لکھنو5نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)قومی لوک دل(آر ایل ڈی)کے سربراہ چودھری اجیت سنگھ نے آج کہاکہ ملک کے موجودہ حالات سے لڑنے کیلئے تمام سیکولر جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا اور ان کے ساتھ لانے کی ذمہ داری سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ ملائم سنگھ یادوکی ہے۔اجیت نے سماج وادی پارٹی کے25ویں یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر کہا کہ آج ملک کے سامنے میں بڑے بحران ہیں۔ملک میں ایسی حکومت ہے جو لوگوں کو لڑانا چاہتی ہے۔ملک کو بچانا ہے تو ہمیں جمع ہونا ہوگا۔اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات ملک کی قسمت کا فیصلہ کرنے والاہے۔آج ہم ریاست اسمبلی انتخابات کے لیے جو اتحاد بنانے کی بات کر رہے ہیں،اسے اور بڑا کر کے ہمیں2019کے لوک سبھا انتخابات کی لڑائی لڑنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم نریندرمودی ترقی کی بات کرتے ہیں لیکن اس کیلئے فرقہ وارانہ اور نسلی ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر یہ نہیں ہوگا تو کوئی ترقی نہیں ہونے والی۔ایسے میں ملائم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سب کو جمع کریں۔اس سے صرف اتر پردیش کا ہی نہیں بلکہ پورے ملک کا بھلا ہوگا۔اجیت نے کہا کہ انتخابی اتحاد بہت مشکل کام ہے۔اس کیلئے بڑے دل کی ضرورت ہوتی ہے۔ہمیں یہ سوچ لانی ہوگی کہ ہم خود غرضی چھوڑ کر ریاست کے عوام کو کیا دے سکتے ہیں۔انہوں نے ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملائم نے جتنی محنت ایس پی کو بنانے میں کی، اتنی ہی محنت لوک دل کو کھڑا کرنے میں بھی کی تھی۔آج جب لوہیا اور چودھری وادی جمع ہو گئے ہیں تو یہ بتانا ضروری ہے کہ لوہیااورچودھری سنگھ کے خیالات میں بہت مماثلت تھی۔


Share: